تلنگانہ

تلنگانہ میں روزبروزدرجہ حرارت میں اضافہ

تلنگانہ میں روزبروزدرجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں روزبروزدرجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔

محکمہ نے کہاکہ گذشتہ تین تاچاردنوں سے ریاست کے کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔

رات میں بھی درجہ حرارت25تا26ڈگری سلسیس درج کیاجارہاہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ، آلودگی کی وجہ سے ریاست میں اس طرح کی موسمی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اس میں تبدیلی ہورہی ہے۔

11بجے دن سے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی افرادصرف گھروں تک ہی محدود ہونے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔

اسی دوران ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

a3w
a3w