لاس اینجلس ایئرپورٹ پر زلزلے کے جھٹکے، ڈیلٹا ایئرلائنز کا طیارہ لینڈنگ سے قبل واپس لوٹ گیا
امریکہ کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کے باعث فضائی ٹریفک متاثر ہوئی۔ اس دوران ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے کو لینڈنگ سے عین قبل واپس جانے کی ہدایت دی۔
لاس اینجلس: امریکہ کے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کے باعث فضائی ٹریفک متاثر ہوئی۔ اس دوران ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے کو لینڈنگ سے عین قبل واپس جانے کی ہدایت دی۔
اطلاعات کے مطابق، طیارہ ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری میں تھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو لینڈنگ روکنے اور دوبارہ فضا میں بلندی حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
ہدایت ملنے کے بعد طیارے نے لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز کی اور واپس مڑ گیا۔
زلزلے کے باعث ایئرپورٹ کی عمارت میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے اور چھت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، تاہم پروازوں کا مجموعی آپریشن متاثر نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق، مذکورہ طیارہ بعد میں بحفاظت لینڈ کرگیا۔ زلزلے اور آفٹر شاکس کے بعد حکام نے ایئرپورٹ سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی جانچ شروع کردی۔