بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات
تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔ اگرچہ پولیس جانب سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں پھر بھی ہر دن کم از کم نوجوان بٹنگ ایپس میں رقم سے محرومی کے بعد خودکشی کررہے ہیں۔
حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔ اگرچہ پولیس جانب سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں پھر بھی ہر دن کم از کم نوجوان بٹنگ ایپس میں رقم سے محرومی کے بعد خودکشی کررہے ہیں۔
اس خطرناک رجحان کو روکنے کے لیے حال ہی میں تلنگانہ حکومت اور پولیس نے حرکت میں آکر، بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف مقدمات درج کیے۔ اس کے بعد ان افراد کو نوٹسیں بھی جاری کی گئیں تاہم، کچھ دنوں سے ان مقدمات میں کوئی خاص پیش رفت دکھائی نہیں دی۔
اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مداخلت کی ہے۔ ماضی میں حیدرآباد اور سائبرآباد میں بٹنگ ایپس کی تشہیر سے متعلق درج مقدمات کی بنیاد پر ای ڈی نے 29 افراد کے خلاف پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
جن مشہور شخصیات کے خلاف کیس درج ہوا ہے ان میں منچو لکشمی، رانا، ندھی اگروال، پرکاش راج، اسنیا ناگلا اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ای ڈی حکام جلد ہی ان تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے والے ہیں۔
ان پیشرفت پر بٹنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث فلمی شخصیات کے حلقوں میں ایک بار پھر بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔