سوشیل میڈیا
سرکاری اسکول میں طالبہ کی وحشیانہ پٹائی؟ ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محکمۂ تعلیم نے معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ضلع ایجوکیشن آفیسر کے مطابق، جانچ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
راجستھان: راجستھان کے ضلع پھلودی کے لوہاوٹ علاقہ میں واقع ایک سرکاری اسکول کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک استاد مبینہ طور پر طالبہ کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد معاملے نے توجہ حاصل کرلی ہے۔
وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محکمۂ تعلیم نے معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ضلع ایجوکیشن آفیسر کے مطابق، جانچ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب، طالبہ کے اہلِ خانہ نے بھی اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔