مہاراشٹرا

5 کے بجائے 8 ستمبر  کو عیدمیلادالنبیؐ کی تعطیل

حکومت ِ مہاراشٹرا نے جمعرات کے روز کہا کہ ممبئی شہر اور مضافاتی ضلع میں عیدمیلادالنبی ؐ کی عام تعطیل 5 کے بجائے 8 ستمبر کو ہوگی۔

ممبئی (پی ٹی آئی) حکومت ِ مہاراشٹرا نے جمعرات کے روز کہا کہ ممبئی شہر اور مضافاتی ضلع میں عیدمیلادالنبی ؐ کی عام تعطیل 5 کے بجائے 8 ستمبر کو ہوگی۔

مسلمانوں نے ہم آہنگی کو یقینی بنانے 8 ستمبر کو جلوس کے ساتھ عیدمیلادؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ 6 ستمبر کو اننت چتورداشی واقع ہورہی ہے جس دن جلوس نکالتے ہوئے گنیش کی مورتیوں کا وسرجن کیا جائے گا۔

جنرل اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے ایک سرکولر میں کہا کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں 5 ستمبر کو ہی تعطیل رہے گی جبکہ ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں اسے 8 ستمبر سے تبدیل کیا گیا ہے۔

سرکولر میں وضاحت کی گئی کہ 5 ستمبر کو ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔