مشرق وسطیٰ

سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے لیے امن، عالمی امن واستحکام کی دعائیں کی گئیں۔

ریاض: سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر کئی ممالک میں آج عیدالفطر کا تہوار مذہبی اور روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت


سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے لیے امن، عالمی امن واستحکام کی دعائیں کی گئیں۔


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام عید میں عالمی امن و استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


اس کے علاوہ فلسطین، ترکیہ، لبنان، یمن، عمان، قطر اور عراق میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔


آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر مسجد میں نماز عید کے لیے موجود کچھ لوگوں نے انتھونی البانیسی سے غزہ پر اسرائیل کا ساتھ دینے پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔


اس کے علاوہ امریکہ، سنگاپور میں بھی آج مسلم برادری عیدالفطر کا تہوار منا رہی ہے۔برطانیہ میں حسب روایت مسلم برادری کا ایک طبقہ آج جب کہ دوسرا طبقہ کل عید منائے گا۔


دریں اثنا افغانستان میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی جب کہ پاکستان سمیت ہندورتان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں چاند کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے بعد ان ممالک میں سرکاری سطح پر عیدالفطر کا تہوار ہفتہ 21 مارچ کو منایا جائے گا۔