جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، اقدام خودکشی کے بعد 2 طالبات دوران علاج فوت (ویڈیو)

پولیس کو بتایا گیا ہے کہ کسی نے ان دونوں کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کررہا تھا واٹس ایپ ڈی پیز پر ان کی تصاویر لینے کی بات سامنے آئی ہے۔

حیدرآباد: نلگنڈہ ٹاون کی 2 طالبات جنہوں نے جراثیم کشن دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی، چہارشنبہ کے روز جانبر نہ ہوسکیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ویمن کی دو طالبات 20سالہ ای منیشا اور 20 سالہ ڈی شیوانی یہاں گورنمنٹ ہاسپٹل نلگنڈہ میں علاج کے دوران چل بسیں۔

 نلگنڈہ کے نواحی علاقہ رام نگر میں میونسپل پارک میں ان طالبات نے جوآپس میں سہلیاں بتائی گئی ہیں۔ منگل کے روز جراثیم کش دوا کھالی تھی۔ یہ دونوں ضلع نلگنڈہ کے موضع نکالا پلی کی رہنے والی تھیں۔ مقامی افراد نے منگل کی شام ان دونوں کو پارک میں بے ہوشی کی حالت میں پایا۔

 ان دونوں کے قریب جراثیم کش دوا کی ایک بوتل بھی پائی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں سہلیاں، نلگنڈہ ٹاؤن میں ایک خانگی ہاسٹل میں مقیم تھیں۔ یہ دونوں 20دنوں قبل ہاسٹل سے اپنے گھر آئے تھے۔

 منگل کے روز دونوں اپنے گھروں سے یہ کہہ کر چلے گئے کہ انہیں کالج میں لیاب امتحان ہے۔ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ کسی نے ان دونوں کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کررہا تھا واٹس ایپ ڈی پیز پر ان کی تصاویر لینے کی بات سامنے آئی ہے۔

 اور پھر ان کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کیا گیا۔ خاندان کے افراد کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

a3w
a3w