تلنگانہ

تلنگانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع انتظامات

تلنگانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ جملہ 49 گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ جملہ 49 گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

ان میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں ہیں جبکہ 4 رنگا ریڈی ضلع میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ 31 اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

سنٹرل آرمڈ فورس کی تقریباً 40 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔تمام گنتی مراکز پر تین درجے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ریاست تلنگانہ کی تیسری اسمبلی کے لیے 119 ارکان کے انتخاب کے لیے جملہ3 کروڑ 26 لاکھ رائے دہندوں میں سے 71.34 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑوحلقہ میں سب سے زیادہ 91.89 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ حیدرآباد ضلع کے یاقوت پورہ میں سب سے کم 39.64 فیصد پولنگ ہوئی۔ جملہ 2290 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ،صدرریاستی کانگریس ریونت ریڈی اور بی جے پی کے ای راجندر دو دو سیٹوں سے انتخابی میدان میں ہیں۔

کانگریس اور بی جے پی کے 6ارکان پارلیمنٹ ا س مرتبہ اسمبلی کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ 100 سے زیادہ موجودہ ارکان،اسمبلی کے لیے دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔بی آر ایس نے تمام 119 سیٹوں پر تنہامقابلہ کیا جب کہ بی جے پی نے 8 نشستیں اپنی اتحادی جناسینا کو الاٹ کیں جبکہ کانگریس نے ایک سیٹ سی پی آئی کو دی۔

سی پی آئی ایم نے تنہا19 سیٹوں پر مقابلہ کیا جبکہ مجلس نے 9 حلقوں پر امیدوار ٹہرائے۔ بی ایس پی نے 106 حلقوں پر مقابلہ کیا۔ دریں اثنا، انتخابی حکام نے اشارہ دیا کہ پہلا رجحان کل صبح 10تا10.30 بجے کے قریب سامنے آئے گا۔

a3w
a3w