بھارت

پی ایف آئی پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

مرکزی حکومت نے آج پی ایف آئی اور اس کی 8 محاذی تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا بھی شامل ہے۔

حیدرآباد: ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے طلبہ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے اپنی اصل تنظیم پی ایف آئی پر پابندی کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرے گا۔

https://twitter.com/CampusFrontInd/status/1575078407863271424

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے آج پی ایف آئی اور اس کی 8 محاذی تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا بھی شامل ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ کے اس فیصلے پر مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

a3w
a3w