قومی

شہریت کے مسائل الیکشن کمیشن کے دائرے میں نہیں: سابق وزیر قانون کپل سبل

رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ مودی حکومت کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی رہا۔ بہار میں فہرست رائے دہندگان پر باریکی سے نظر ثانی کی خصوصی مہم ”غیر دستوری“ ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اکثریتی حکومتیں قائم رہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ مودی حکومت کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی رہا۔ بہار میں فہرست رائے دہندگان پر باریکی سے نظر ثانی کی خصوصی مہم ”غیر دستوری“ ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اکثریتی حکومتیں قائم رہیں۔

پی ٹی آئی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہاں میں ہاں ملانے میں ہر الیکشن کمشنر پچھلے الیکشن کمشنر کو پیچھے چھوڑرہا ہے۔

بہار میں الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر قانون نے کہاکہ شہریت کے مسائل حل کرنا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اُنہوں نے کہاکہ جب سے یہ حکومت بنی ہے الیکشن کمیشن اُس کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے تعلق سے جتنا کم کہا جائے اُتنا بہتر ہے۔