شمالی بھارت

گہلوٹ، کٹاریہ، وسندھرا، پائلٹ سمیت کئی لیڈروں نے اپنا ووٹ ڈالا

گہلوٹ نے اپنے خاندان کے ساتھ سردار پورہ اسمبلی حلقہ میں واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت، بیٹے ویبھو گہلوت، بہو ہمانشو گہلوت نے بھی اپنا ووٹ ڈالا

جے پور: راجستھان اسمبلی عام انتخابات-2023 میں آج وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی پی جوشی، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت کئی لیڈروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

گہلوٹ نے اپنے خاندان کے ساتھ سردار پورہ اسمبلی حلقہ میں واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا گہلوت، بیٹے ویبھو گہلوت، بہو ہمانشو گہلوت نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر گہلوت نے میڈیا سے کہا کہ ریاست کے ماحول سے لگتا ہے کہ ہماری حکومت بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دعوے مضبوط ہیں جبکہ بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ ہماری گارنٹی کام آئیں گی جب کہ مودی کی گارنٹی ناکام ہوگئی ہیں۔ اس لیے ان کی گارنٹی کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔

a3w
a3w