دہلی

الیکشن کمیشن ووٹ چوری کروارہا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں: راہل

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کمیشن کس کے لیے ووٹ چوری کروا رہا ہے، جواب یہ ہے کہ یہ بی جے پی کے لیے کروا رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری کروارہا ہے اور ان کے پاس اس کے کافی ثبوت ہیں لیکن جو لوگ یہ چوری کروا رہے ہیں، ان کا یہ کام غداری ہے اور ہم ایسے لوگوں کا پتہ لگائیں گے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ "ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوری کروارہا ہے میں یہ بات 100 فیصد ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ جیسے ہی ہم یہ ثبوت سب کے سامنے پیش کریں گے، پورے ملک کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کمیشن ووٹ چوری کر وارہا ہے”۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن یہ کام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کمیشن کس کے لیے ووٹ چوری کروا رہا ہے، جواب یہ ہے کہ یہ بی جے پی کے لیے کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ "ہمیں مدھیہ پردیش میں شکوک و شبہات تھے، لوک سبھا کے انتخابات میں،مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں شکوک تھے، الیکشن کمیشن ہماری مدد نہیں کر رہا تھا، اس لیے ہم نے اپنی تحقیقات کرائی، اس تحقیقات میں چھ مہینے لگے اور جو ہمیں ملا ہے وہ ایٹم بم ہے۔ الیکشن کمیشن میں جو بھی ووٹ چوری کروارہا ہے انہیں ہم نہیں چھوڑیں گے۔ کیونکہ آپ ہندوستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، جو غداری ہے۔ آپ جہاں بھی ہوں گے، ہم آپ کو ڈھونڈیں گے”۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ