کھیل

وزیر اعظم کی کرکٹر محمد سمیع کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات

مودی نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آپ اس حوصلے کے ساتھ اس چوٹ پر قابو پائیں گے جو آپ کی شخصیت کا لازمی حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ محمد سمیع کی اسپتال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پیر کا آپریشن کروانے والے کرکٹر محمد سمیع کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

متعلقہ خبریں
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

سمیع نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کی پیر کا آپریشن ہوا ہے۔ اپنے ایکس ہینڈل پر محمد سمیع کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ محمد شامی، آپ کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

 مجھے یقین ہے کہ آپ اس حوصلے کے ساتھ اس چوٹ پر قابو پائیں گے جو آپ کی شخصیت کا لازمی حصہ ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ محمد سمیع کی اسپتال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

a3w
a3w