مشرق وسطیٰ

حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، جس کے بعد طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
پی آئی اے کو خانگیانہ کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

مسافر نے مزید بتایا کہ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر اسے ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، جس کے بعد طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے839 کودوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔