یوروپ

دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

بینکاک سے لندن جانے والی ایوا ائیر کی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

لندن: بینکاک سے لندن جانے والی ایوا ائیر کی پرواز میں ایک مسافر نے خودکشی کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے نے جب دیکھا کہ ایک شخص بہت دیر سے باتھ روم میں ہے تو انہوں نے اس کا دروازہ کھولا جس پر معلوم ہوا کہ مسافر نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

یہ دیکھتے ہی کیبن کریو سمیت جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

بعدازاں ہیتھرو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ یہ بتایا گیا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کیوں کی۔ایوا ائیر نے واقعے کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔