دہلی
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
انڈیگو کی دہرہ دون جانے والی پرواز نے جس میں 108 مسافرین سوار تھے‘ چہارشنبہ کے دن فنی خرابی کے بعد نئی دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

نئی دہلی: انڈیگو کی دہرہ دون جانے والی پرواز نے جس میں 108 مسافرین سوار تھے‘ چہارشنبہ کے دن فنی خرابی کے بعد نئی دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
پرواز نے بحفاظت لینڈنگ کی اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ایرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیگو فلائٹ 6E2134 دہلی تا دہرہ دون فنی مسئلہ کے باعث دہلی لوٹ آئی۔
انڈیگو عہدیداروں نے ان خبروں کی تردید کی کہ انجن بند ہوجانے کے باعث طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ انجن میں آگ لگنے یا انجن بند ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ نہیں ہوئی بلکہ اس کی وجہ فنی مسئلہ تھی۔