دہلی

’2024 کے عام انتخابات، ہندو راشٹرا کی تائید کرنے والوں کو ووٹ دیں‘

گوا کے مقام پانجم میں ہندو جنا جاگروتی کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں ہندوؤں سے کہا گیا کہ ہندو راشٹرا کی تائید اور اپنے انتخابی منشور میں 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ہندو مفادات کا تحفظ کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

نئی دہلی: گوا کے مقام پانجم میں ہندو جنا جاگروتی کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں ہندوؤں سے کہا گیا کہ ہندو راشٹرا کی تائید اور اپنے انتخابی منشور میں 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ہندو مفادات کا تحفظ کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

سمیتی کے قومی رہنما چارو دتا ٹنگلے نے ہندو رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ مفت برقی، مفت لیاپ ٹاپ اور دیگر مفت تحفوں کے وعدوں پر بھروسہ نہ کریں، بلکہ صرف ایسے امیدواروں کی تائید کریں جو سارے ملک میں مویشیوں پر ذبیحہ کے امتناع، انسدادِ تبدیلی ئ مذہب قانون، ہندو دیوی دیوتاؤں کی بے حرمتی کے لیے سخت سزا دینے کے قانون، ہندو مذہب اور زندگی گزارنے ہندو رسم و رواج کی تائید کرتے ہیں۔

کنونشن کو مخاطب کرتے ہوئے مہاراشٹرا مندر مہا سنگھ کے رابطہ کار سنیل دھنواٹ نے کہا کہ مندروں کو شراب اور گوشت سے پاک رکھا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مندروں کا دورہ کرنے والوں کے لیے ایک ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے اور دعویٰ کیا کہ مندر کے کلچر کا تحفظ کرنے مہاراشٹرا کے 131 مندروں میں ڈریس کوڈ پہلے سے ہی نافذ ہے۔

ایچ جے ایس کا بنیادی مقصد ہندو راشٹرا کا قیام ہے۔ سیکولر جمہوریت کے سبب آج سماج، ملک اور مذہب کا موقف انحطاط پذیر ہے۔

ایچ جے ا یس کے ویب سائٹ پر کہا گیا کہ مذہب کی بنیاد پر حکومتی نظام وقت کی ضرورت ہے، کیوں کہ ہندوؤں کے مسائل حل ہوسکیں، لہٰذا ہندو جن جاگروتی سمیتی نے مذہبی تعلیم اور مذہب کے تحفظ پر شعور بیداری جیسی سرگرمیوں سے سارے ملک میں ہندوؤں کو متحد کرنے کا بیڑہ اٹھائی ہے۔

a3w
a3w