حیدرآباد

رائے دہندوں کے طورپر اندراج کیلئے حوصلہ افزائی، پُرکشش ویڈیو اور پوسٹر بنانے پر انعام

مرکزی الیکشن کمیشن کے زیراہتمام مختلف بیداری پروگرامس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابی عمل میں حصہ لینے اور ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے رائے دہندوں کے طورپر اندراج کے لئے حوصلہ افزائی کے مقصد سے ایک پرکشش پوسٹر یا ویڈیو بنا نے والے کیلئے 20,000 روپے انعام کا اعلان کیا ہے تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کا دفتر اس مقصد کے لیے کریتھون کے نام سے ایک خصوصی ہیکاتھان کا انعقاد کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

 مرکزی الیکشن کمیشن کے زیراہتمام مختلف بیداری پروگرامس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابی عمل میں حصہ لینے اور ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

 مقابلے کا مقصد ایک پرکشش، اختراعی اور تخلیقی پوسٹر اور ویڈیو بنانا ہے تاکہ شہریوں کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کی ترغیب دی جا سکے۔

 ان پوسٹرس کو تلگو، ہندی، انگریزی اور اردو زبانوں میں بنایا جاسکتا ہے۔ پوسٹر 5 ایم بی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور ویڈیو 60 سکنڈ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ جیتنے والوں کو 20 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ پوسٹرس اور ویڈیوز بھیجنے کی آخری تاریخ اس ماہ کی 16 تاریخ تک مقرر کی گئی ہے۔