قومی
انجینئر رشید کو 9 ستمبر کو نائب صدر کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت
مقامی عدالت نے ہفتہ کے دن جموں وکشمیر کے حلقہ بارہمولہ کے رکن لوک سبھا انجینئر رشید کو 9 ستمبر کو نائب صدرجمہوریہ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) مقامی عدالت نے ہفتہ کے دن جموں وکشمیر کے حلقہ بارہمولہ کے رکن لوک سبھا انجینئر رشید کو 9 ستمبر کو نائب صدرجمہوریہ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔
انجینئر رشید کو قبل ازیں 24 جولائی تا 4 اگست پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کے لئے پیرول کسٹڈی منظور کی گئی تھی۔
جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کے وکیل وکھیات اوبرائے نے بتایا کہ انجینئر رشید کو حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ سفری اخراجات برداشت کریں گے۔ وہ 2017 کے دہشت گرد فنڈنگ کیس میں این آئی اے کے ہاتھوں یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کے بعد سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 2019 سے بند ہیں۔
انہوں نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں عمر عبداللہ کو ہرایا تھا۔ این آئی اے کی ایف آئی آر کے بموجب انجینئر رشید کا نام تاجر اور شریک ملزم ظہور وٹالی سے پوچھ تاچھ کے دوران سامنے آیا تھا۔