دہلی
ہر ووٹ بی جے پی کے خلاف پڑے گا:اکھلیش
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے دن کہا کہ 2027 کا الیکشن اترپردیش کے لئے فیصلہ کن لمحہ ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے دہندے سوشلزم کی بحالی اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے ووٹ دیں گے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کے دن کہا کہ 2027 کا الیکشن اترپردیش کے لئے فیصلہ کن لمحہ ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے دہندے سوشلزم کی بحالی اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2027 کا الیکشن عوام کی پسند ہوگا۔ وہ سوشلسٹ سسٹم کی پھر سے بحالی کا انتخاب ہوگا۔ اداروں کو تباہ کرنے والی بی جے پی کے خلاف ہر ایک ووٹ پڑے گا۔
بی جے پی کے جاتے ہی جمہوریت محفوظ ہوجائے گا۔ دستور کا تحفظ ہوگا‘ ریزرویشن بھی محفوظ رہے گا۔
بھگوا جماعت کے جانے کے بعد مہنگائی بھی قابو میں آجائے گی۔ سماج وادی پارٹی قائد نے جی ایس ٹی کے حوالہ سے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عمل آوری کئی ترامیم کے باوجود ناکام رہی۔