کھیل

ملک کی پہلی فارمولہ ریس حیدرآباد میں ہوگی

حیدرآباد انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس ایونٹ میں 11 ٹیموں کے 22 ڈرائیور حیدرآباد اسٹریٹ سرکٹ کے گرد فتح کے لئے مقابلہ کریں گے۔

حیدرآباد: ہندوستان میں پہلی فارمولہ ای ریس ’’حیدرآباد ای-پری‘‘ اگلے سال 10 اور 11 فروری کو یہاں نیکلس روڈ پر منعقد ہوگی۔

دنیا کی معروف الیکٹرک سنگل سیٹر ریسنگ سیریز ’’ای۔پری‘‘ کی میزبانی کے بعد حیدرآباد ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جیسے کہ نیویارک، لندن، برلن، سیول، موناکو اور روم جو پہلے سنگل سیٹر ریسنگ سیریز منعقد کر چکے ہیں۔

حیدرآباد انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس ایونٹ میں 11 ٹیموں کے 22 ڈرائیور حیدرآباد اسٹریٹ سرکٹ کے گرد فتح کے لئے مقابلہ کریں گے۔

اس موقع پر جشن منانے کے لئے تلنگانہ حکومت 6 سے 11 فروری تک حیدرآباد ای-موبلٹی ویک کا انعقاد کرے گی جس میں دلچسپ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں حیدرآباد ای وی سمٹ، رال ایک حیدرآباد اور حیدرآباد ای موٹرز شو شامل ہیں۔

a3w
a3w