حیدرآباد

کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کا اہتمام

کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام 8 ستمبر بروز اتوار کو ایچ این گارڈن فنکشن ہال، محلہ مکہ مسجد محبوب نگر میں آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ کی زیارت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

محبوب نگر: کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام 8 ستمبر بروز اتوار کو ایچ این گارڈن فنکشن ہال، محلہ مکہ مسجد محبوب نگر میں آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ کی زیارت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اسد العلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ سالانہ فاتحہ سیدا شباب اہل الجنۃ اور شہادت امیر المؤمنین خلیفہ رسول اللہ حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کی یاد میں یہ پروگرام منقعد ہو رہا ہے، جو پچھلے تیس سال سے ان کی قیام گاہ اور آٹھ سال سے ایچ این گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس سال 4 ربیع الاول 1446ھ مطابق 8 ستمبر 2024 کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک مرد و خواتین کو زیارت کروائی جائے گی، جن میں مُوئے مبارکہ، زُلفِ مصطفیٰ، کملی مبارک، حضراتِ خلفائے راشدین، حضراتِ حسنین کریمین، غلاف کعبہ کا حصہ، حضرت پیران پیر کی زلف و ریش مبارک، مقدس پانیوں، تسبیح، مزارات مقدسہ کے تبرکات اور کربلا شہید اعظم حضرت سیدنا امام حسین کی شہادت کے مقام کی مٹی سے بنی تسبیح شامل ہیں۔

پروگرام میں مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی خلیل احمد صاحب، شیخ الجامعہ و امیر جامعہ، جامعہ نظامیہ، اور دیگر معزز شخصیات مہمان خصوصی ہوں گی۔ سرپرست اعلیٰ بورڈ حضرت الحاج سید شاہ امین الدین قادری اور صدر بورڈ حضرت قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے۔ خواتین کے لیے پردہ کا مناسب انتظام بھی کیا گیا ہے۔

خدام آثار شریفہ و تبرکات کثیرہ، فرزندان اسد العلماء جناب محمد مکین انصاری، جناب محمد حسان انصاری حسنین پاشاہ، اور جناب محمد معین مازن انصاری نے تمام شرکاء مرد و خواتین سے باضو ہوکر زیارت میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

نوٹ: مقامی علماء کرام، مشائخ عظام، اور سیاسی قائدین بھی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ شرکاء کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی تناول تبرک کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

a3w
a3w