مہاراشٹرا

ممبئی حملوں کی 17ویں برسی پر عالمی یکجہتی کا اظہار ،فرانس کے سفیر کا 26/11 کے شہداء کو خراج عقیدت

26 نومبر 2008 کی رات پاکستان کی پشت پناہی والےلشکر طیبہ کے دس مسلح دہشت گرد سمندری راستے سے ممبئی میں داخل ہوئے تھے اور شہر بھر میں مربوط حملے کیے گئے تھے۔ یہ حملے چار روز تک جاری رہے جن میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ممبئی: ہندوستان میں فرانس کے سفیر تھیری ماتھو نے ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کی سترہویں برسی کے موقع پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں کہا کہ ممبئی حملوں کے 17 سال مکمل ہونے پر فرانس متاثرین کو احترام کے ساتھ یاد کرتا ہے اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فرانس اس عالمی لعنت کے خلاف جدوجہد میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔


26 نومبر 2008 کی رات پاکستان کی پشت پناہی والےلشکر طیبہ کے دس مسلح دہشت گرد سمندری راستے سے ممبئی میں داخل ہوئے تھے اور شہر بھر میں مربوط حملے کیے گئے تھے۔ یہ حملے چار روز تک جاری رہے جن میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


حملوں کا نشانہ بننے والے اہم مقامات میں تاج محل پیلس ہوٹل، اوبرائے ٹرائیڈنٹ ہوٹل، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشن، نریمان ہاؤس، کاما اسپتال، میٹرو سنیما اور لیوپولڈ کیفے شامل تھے۔ جنوبی ممبئی کے کئی مقامات پر آج بھی اس سانحے کی یادگاریں موجود ہیں، جن میں لیوپولڈ کیفے اور نریمان ہاؤس پر گولیوں کے نشانات نمایاں ہیں۔


سیکیورٹی آپریشن کے دوران نو حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ واحد زندہ بچ جانے والے شدت پسند محمد اجمل قصاب کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام اومبلے کی یاد میں قائم مجسمہ اس وقت کی قربانیوں کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔ قصاب کو مئی 2010 میں سزائے موت سنائی گئی اور 2012 میں پونے کی ہائی سیکیورٹی جیل میں اسے پھانسی دی گئی۔


فرانسیسی سفارت خانے کے بیان کو ممبئی حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔