مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے بمباری کر کے اپنے مزید سات اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعہ کے روز ایک ٹیلی گرام بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے بمباری کر کے اپنے مزید سات اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعہ کے روز ایک ٹیلی گرام بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے بمباری کر کے اپنے مزید سات اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

تاہم ترجمان القسام بریگیڈز نے فوری طور پر ان مزید سات یرغمالیوں کی ہلاکت کے بارے میں یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ساتوں ہلاکتیں کب ہوئی ہے۔

ابو عبیدہ کے اس بیان میں القسام بریگیڈز کی طرف سے یہ تصدیق بھی کی گئی ہے کہ اب تک اسرائیلی فوج کی بمباریوں کے نتیجے میں 70 سے زائد اسرائیلی یرغمالی بھی مارے جا چکے ہیں۔

واضح رہے اسرائیلی بمباری اور حملے غزہ کے تقریباً ہر علاقے میں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آخری بڑا حملہ بے گھر فلسطینیوں کے اس ہجوم پر کیا جوخوراک لینے کے لیے ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھا ، اس حملے میں اسرائیلی فوج نے 112 سے زائد فلسطینی قتل اور 760 کو زخمی کیے ہیں۔

غزہ میں اب تک فلسطینیوں کی مجموعی ہلاکتیں 30 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی یرغمالی بھی ان اسرائیلی بمباریوں سے محفوظ نہیں ہیں۔ حتیٰ کہ اسرائیلی فوج اپنے سنائیپرز کی فائرنگ سے بھی متعدد یرغمالیوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔

ادھر اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے اسرائیلی نیتن یاہو حکومت کے خلاف چار روزہ مارچ کیا ہے تاکہ حکومت کی یرغمالی رہا کرانے میں ناکامی اور یرغمالیوں کی اس طرح ہلاکتوں پر عوامی توجہ مبذول کرا سکیں۔

a3w
a3w