پاسپورٹ کے کور کومسخ کرنے کے خلاف انتباہ
وزارت امور خارجہ نے اڈورٹائزنگ پلاٹ فامس کے طور پر بھارتی پاسپورٹس کے بڑھتے غلط استعمال کے خاتمہ کے لئے ایک سخت اعلامیہ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: وزارت امور خارجہ نے اڈورٹائزنگ پلاٹ فامس کے طور پر بھارتی پاسپورٹس کے بڑھتے غلط استعمال کے خاتمہ کے لئے ایک سخت اعلامیہ جاری کیا ہے۔
ریجنل پاسپورٹ آفیسر و صدر وزارت امور خارجہ برانچ سکریٹریٹ‘ حیدرآباد داسری بالیا نے ایک ریلیز میں یہاں بتایا کہ ایک پریشان کن رجحان کی طرف نشان دہی کی گئی جس میں ٹراویل ایجنٹس اپنی ایجنسی یا کمپنی کے اسٹکرس چسپاں کرتے ہوئے بھارتی پاسپورٹس کے کور کو مسخ کررہے ہیں۔
یہ عمل نہ صرف پاسپورٹ کی افادیت کو گھٹا رہا ہے بلکہ پاسپورٹ کی دیکھ بھال سے متعلق مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کی بھی خلاف ورزی ہے۔
بھارتی پاسپورٹ کے باہری ورق پر اشوک چکر کے ساتھ قومی نشان ہوتا ہے اور اس پر سلامتی سے متعلق کئی اوصاف ہوتے ہیں جن کا مقصد اس کی تصدیق اور تکمیلیت کو یقینی بنانا ہے۔
ایجنٹس تشہیری اسٹکرس چسپاں کرنے سے قومی نشان کو چھپادیتے ہیں او رسیکیوریٹی فیچرس سے چھیڑ چھار کردیتے ہیں جس سے اس کی تصدیق نہیں ہوپاتی ہے۔