دہلی
وزیر خارجہ جئے شنکر قبرص و آسٹریا کا دورہ کریں گے
یہ سال ہندوستان اور قبرص کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 7 واں سال ہے۔ جئے شنکر‘ قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ایوان ِ نمائندگان کے صدر اننیتا دیمتریو سے بھی ملیں گے۔
نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر 29 دسمبر تا 3 جنوری جمہوریہ قبرص اور آسٹریا کا دورہ کریں گے۔ ایک سرکاری بیان میں آج یہ بات بتائی گئی۔ وزارت ِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ 29 تا 31 دسمبر 2022 جمہوریہ قبرص میں ہوں گے۔
یہ سال ہندوستان اور قبرص کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 7 واں سال ہے۔ جئے شنکر‘ قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ایوان ِ نمائندگان کے صدر اننیتا دیمتریو سے بھی ملیں گے۔
وہ اس ملک کی تجارتی برادری اور سرمایہ کاروں کے علاوہ ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی خطاب کریں گے۔ آسٹریا میں وزیر خارجہ کی ملاقات وفاقی وزیر خارجہ برائے یوروپی اور بین الاقوامی امور الکزینڈر شالن برگ سے ہوگی۔ گزشتہ 27 سال میں وزیر خارجہ کی سطح پر یہ آسٹریا کا پہلا دورہ ہوگا۔