حیدرآباد

جی ایچ ایم سی اورپولیس کی جانب سے حیدرآباد کے ٹریفک مسائل دور کرنے جامع ٹریفک ایکشن پلان تیار کیاجائے گا

آج کمشنرپولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی کے ساتھ شہر کے جوبلی ہلز علاقہ کے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اورٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) اورپولیس کی جانب سے شہرحیدرآباد کے اہم مقامات پر ٹریفک کے مسائل کو دور کرنے کیلئے جامع ٹریفک ایکشن پلان تیارکرتے ہوئے اندرون چنددن وزیراعلی ریونت ریڈی کو پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

کمشنرگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)رونالڈراس نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے آج کمشنرپولیس حیدرآباد کے سرینواس ریڈی کے ساتھ شہر کے جوبلی ہلز علاقہ کے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اورٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

رونالڈ راس نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جوبلی ہلز روڈنمبر45اور36پر مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ اورٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہونے پائے۔

انہوں نے کہاکہ حکام،مناسب ایکشن پلان تیارکریں گے تاکہ مستقبل میں ضرورت کے لحاظ سے فلائی اوورس کی تعمیر کی جائے۔

a3w
a3w