بین الاقوامی

فیس بک پیرنٹ کمپنی میٹا دہشت گرد تنظیم: روس

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو رواں سال مئی میں 963 ان ممتاز امریکیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جن میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں جن پر روس نے پابندی لگائی ہے۔

ماسکو: روس نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

فیڈرل سروس فار فنانشل مانیٹرنگ کے ڈیٹا بیس کے مطابق مارچ کے آخر میں، روس نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ’’انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے‘‘ کے لئے بندی عائد کر دی ہے ۔ جب حکام نے میٹا پر یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے دوران ’روسوفوبیا‘ کو برداشت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو رواں سال مئی میں 963 ان ممتاز امریکیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جن میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں جن پر روس نے پابندی لگائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسٹر زکربرگ کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔