حیدرآباد

دارالعلوم حیدرآباد میں جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآن و درسِ بخاری شریف، چیرمین ٹمریز فہیم قریشی کی خصوصی شرکت

حیدرآباد کے جامعہ نگر میں واقع جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد میں جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید و درسِ حدیثِ بخاری شریف نہایت عقیدت و روحانی فضا کے ساتھ منعقد ہوا۔

حیدرآباد کے جامعہ نگر میں واقع جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد میں جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید و درسِ حدیثِ بخاری شریف نہایت عقیدت و روحانی فضا کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بابرکت اجلاس میں علماء، حفاظ، طلبہ اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی کے چیئرمین فہیم قریشی نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے فرمائی جبکہ نگرانی کی ذمہ داری مولانا مفتی محمد عظیم الدین جنید انصاری کے سپرد تھی۔ تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید کی محفل عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب کی زیرِ نگرانی انجام پائی اور درسِ بخاری شریف کا آخری درس حضرت شیخ مولانا محمد انصار صاحب قاضی نے دیا۔ کلیدی خطاب حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نے فرمایا، جس میں قرآن و سنت کی اہمیت، طلبہ کی ذمہ داریاں اور معاشرے میں دینی اقدار کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی۔

مہمانانِ خصوصی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ٹمریز کے تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی کے چیئرمین فہیم قریشی نے دارالعلوم کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف علمِ دین کی اشاعت کا مرکز ہے بلکہ کردار سازی اور سماجی اصلاح میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے حفاظِ کرام اور علماء کی خدمات کو امت کے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا اور ادارے کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

جلسہ میں قرأت مولوی محمد مسعود اظہر متعلم شعبۂ افتا نے پیش کی، جبکہ نعت محمد معاذ متعلم شعبۂ افتا نے سنائی۔

شرکاء نے اس روح پرور اجتماع کو ایمان افروز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دارالعلوم حیدرآباد آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ دینی و تعلیمی خدمات انجام دیتا رہے گا، اور تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی کے چیئرمین فہیم قریشی سمیت معزز مہمانوں کی حوصلہ افزائی سے ادارے کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔