تلنگانہ، آخری رسومات کیلئے رقم نہ ہو نے کے باعث باپ 8 سالہ بیٹے کی لاش کو گود میں لئے 8 گھنٹوں تک روتا رہا: ویڈیو
تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک غریب باپ اپنے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے رقم کی کمی کے باعث 8گھنٹے تک شمشان میں لاش کو گود میں لئے روتا بیٹھا رہا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک غریب باپ اپنے بیٹے کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے رقم کی کمی کے باعث 8گھنٹے تک شمشان میں لاش کو گود میں لئے روتا بیٹھا رہا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کے پریم نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والا بال راج ایک کاٹن مل میں کام کرکے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کا گزر بسر کرتا تھا تاہم حال ہی میں مل کے بند ہوجانے کے سبب اس کی روزی روٹی ختم ہوگئی۔ اسی دوران بیوی اپنے معذور بڑے بیٹے اور شوہر کو چھوڑ کر چھوٹے بیٹے کے ساتھ مائیکے چلی گئی۔
بال راج مقامی ہوٹل میں مزدوری کرکے معذور بڑے بیٹے8سالہ ہریش کی دیکھ بھال کرتا رہا، مگر شدید بیماری کے باعث ہریش کی موت ہوگئی۔
غریب باپ کے پاس بیٹے کی آخری رسومات کے لئے رقم نہیں تھی جس کے باعث وہ 8گھنٹے تک شمشان میں بیٹے کی لاش کو تھامے بیٹھا روتا رہا۔
بال راج نے نم آنکھوں سے کہا کہ جب زندہ تھا تو مناسب کھانا بھی نہ کھلا سکا، اب مرنے کے بعد اس کی آخری رسومات بھی ادا نہیں کر پارہا ہوں۔
ویڈیو کی لنک۔ https://twitter.com/ADevulapalli/status/1990678818022179220