تلنگانہ

گانجہ اسمگلروں کے حملہ میں زخمی خاتون کانسٹیبل کی حالت تشویشناک، بہتر علاج کیلئے حیدرآباد منتقل

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مادھو نگر کے قریب ایکسائز ٹیم اسمگلروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ملزمین نے فرار ہونے کی کوشش میں اپنی کار سے کانسٹیبل سومیا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں جمعہ کی رات گانجہ اسمگلروں کے حملہ میں شدید زخمی ایکسائز کانسٹیبل سومیا کی حالت مزید بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے ہنگامی طور پر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مادھو نگر کے قریب ایکسائز ٹیم اسمگلروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ملزمین نے فرار ہونے کی کوشش میں اپنی کار سے کانسٹیبل سومیا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ایکسائز سی آئی سوپنا کی شکایت پر چار ملزمین سہیل،راحیل، متین اور ایک دیگر ساتھی کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کار سے ٹکر مارنے والے دو ملزمین کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ دیگر مفرور ارکان کی گرفتاری کے لئے کوششوں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔


کانسٹیبل سومیا، جو پہلے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، اب حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔