کھیل

آخر کار دہلی جیت گئی

بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے کے آر کی پوری ٹیم 127 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر (57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جمعرات کے روز کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو چار وکٹ سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

متعلقہ خبریں
مینک یادو کیلئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں کھیلنا مشکل
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
دنیا کی بہترین لیگ میں خود کو چیلنج کرنا چاہتا تھا: سالٹ
میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں: ہاردک پانڈیا

بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے کے آر کی پوری ٹیم 127 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

دہلی نے یہ ہدف 19.2 اوور میں حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ کھول لیا۔

دہلی کے بلے بازوں نے اپنی مایوس کن کارکردگی سے اس میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنا دیا۔

وارنر کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز نمایاں شراکت نہ کر سکا جس کی وجہ سے ٹیم کو آخری اوور میں سات رنز درکار تھے۔

اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) نے پہلی دو گیندوں میں چار رنز بنائے، جب کہ کلونت کھجرولیا نے دوسری گیند پر نو بال کر کے دہلی کا کام آسان کر دیا۔

اکشر نے آخر کار دوسری گیند پر دو رنز بنا کر دہلی کی پہلی جیت کو یقینی بنایا۔

ذریعہ
یو این آئي