دہلی

کیپٹن انشومن کی بیوہ پر نازیبا تبصرہ، دہلی پولیس نے درج کرائی ایف آئی آر

دہلی پولیس نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے قومی کمیشن کی شکایت پر اس سلسلے میں انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 79 اور آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67 کے تحت ایف آئی آر اسپیشل سیل تھانے میں درج کی گئی ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن انشومن سنگھ کی بیوہ اسمرتی سنگھ پر مبینہ طور پر فحش اور تضحیک آمیز تبصروں کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

دہلی پولیس نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے قومی کمیشن کی شکایت پر اس سلسلے میں انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) 2023 کی دفعہ 79 اور آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67 کے تحت ایف آئی آر اسپیشل سیل تھانے میں درج کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ’’قومی کمیشن برائے خواتین سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ فیس بک پروفائل سے شہید کی بیوہ کی تصویر پر انتہائی نازیبا اور تضحیک آمیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔