دہلی
طبی عملہ پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہئے: مرکزی وزارت صحت
مرکزی وزارت صحت نے اسپتالوں میں بالخصوص ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، تمام طبی اداروں کے سربراہوں کو ایسے معاملات میں چھ گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔
نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے اسپتالوں میں بالخصوص ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، تمام طبی اداروں کے سربراہوں کو ایسے معاملات میں چھ گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔
میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل اتل گرگ نے جمعہ کے روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طبی اداروں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادارہ کا سربراہ کو ڈیوٹی پر کام کرنے والے کسی بھی عملہ کے خلاف تشدد کے معاملے میں چھ گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرانی ہوگی۔
واضح رہے کہ کولکاتہ کے آر جی کار اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف ڈاکٹروں نے سخت غصہ ظاہر کیا ہے اور ہڑتال کررہے ہيں۔