جنوبی بھارت

فیسٹویل کے دوران پٹاخے پھٹ پڑے، 3ہلاک، 32 زخمی (خوفناک مناظر)

عقیدت مندوں کا ایک گروپ فیسٹول منارہاتھا تب پٹاخے اچانک پھٹ پڑے۔ ایک چنگاری جلتے ہوئے پٹاخوں کے اسٹاک پر آگری جس سے دھماکہ ہوا۔

پوری: اڈیسہ کے پوری میں لارڈ جگناتھ کے چندن یاترا فیسٹویل کے دوران پٹاخوں کا ذخیرہ پھٹ پڑا جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک بشمول ایک لڑکا ہلاک ہوگئے اور 32 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔

سینکڑوں افراد نریندرا پشکرنی تالاب کے کنارے جمع ہوئے اور مذہبی فرائض کا مشاہدہ کررہے تھے۔تب یہ حادثہ چہارشنبہ کی شب پیش آیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

ایک بچہ ایس سی بی میڈیکل کالج کٹک میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور دیگر دو افراد علاج کے دوران چل بسے۔

اڈیشہ چیف سکریٹری پردیپ کمار جینا‘ کردہ کلکٹر چنچل رانا اور ہیلتھ سکریٹری شالنی پنڈت نے چہارشنبہ کو رات دیر گئے مختلف ہاسپٹلوں کا دورہ کیا تاکہ زخمی افراد کے علاج کاجائزہ لیاجاسکے۔

چیف منسٹر نوین پٹنائک نے جمعرات کی صبح خانگی ہاسپٹل کا دورہ کیا اور زخمی افراد سے ملاقات کی۔ پٹنائک نے ہاسپٹل میں طبی سہولتوں اور مریضوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

زخمی افراد کو پوری‘ کٹک کے مختلف ہاسپٹلوں میں شریک کیاگیا ہے۔ ڈاکٹرس اپنے طور پر زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بہتر سے بہتر کوشش کررہے ہیں اور پہلے 48 گھنٹوں کے دوران جو کہ ایسے کیسس کے لیے نازک ہوتے ہیں ہم ان کی صحت کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ بات نامہ نگاروں کوآج صبح بتائی گئی۔

مزید بتایا گیاہے کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کررہی ہے۔ عقیدت مندوں کا ایک گروپ فیسٹول منارہاتھا تب پٹاخے اچانک پھٹ پڑے۔ ایک چنگاری جلتے ہوئے پٹاخوں کے اسٹاک پر آگری جس سے دھماکہ ہوا۔ پوری کے ایس پی مشرا نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w