تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر سوشل میڈیا میں شامل
کے سی آر نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بس یاترا نکالی ہے اور متعلقہ حلقوں میں روڈ شوز کر رہے ہیں۔ اس سفر کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ، کے سی آر سیاست سے متعلق تفصیلات بھی وقتاً فوقتاً ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کریں گے

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر نے پہلی بار سوشل میڈیا میں شامل ہوئے ہیں۔ KCR نے @KCRBRSpresident کے نام پر اپنا X اکاؤنٹ کھولا ہے۔ کے سی آر نے انسٹاگرام پر بھی اپنا اکاؤنٹ کھولا۔ اب کے سی آر ایکس پلاٹ فام سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ کے سی آر نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بس یاترا نکالی ہے اور متعلقہ حلقوں میں روڈ شوز کر رہے ہیں۔ اس سفر کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ، کے سی آر سیاست سے متعلق تفصیلات بھی وقتاً فوقتاً ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کریں گے۔
عوام سیاسی حلقے اور دیگر لوگ اس بات کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں کہ کے چندر شیکھر راو X کے ذریعہ کس قسم کی معلومات شیئر کرنے جا رہے ہیں۔
عوام کا خیال ہے کہ کے سی آر اس کے ذریعہ سے ایک رجحان پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ جو لوگ X پر کے سی آر کو فالو کرنا چاہتے ہیں وہ اس لنک پر کلکhttps:// twitter.com /kcrbrspresident پرکلک کرسکتے ہیں۔