حیدرآباد
اداکارہ کلپیکا گنیش کے خلاف گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج
اطلاع ملنے پر گچی باؤلی پولیس موقع پر پہنچی، لیکن پولیس کی موجودگی کے باوجود اداکارہ نے مبینہ طور پر پب اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کلپیکا گنیش کے خلاف گذشتہ ماہ کے آخر میں پریزم پب میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق، اداکارہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منانے کے لئے پب گئی تھیں، جہاں کسی بات پرپب کے عملے اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر گچی باؤلی پولیس موقع پر پہنچی، لیکن پولیس کی موجودگی کے باوجود اداکارہ نے مبینہ طور پر پب اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کی۔
اس واقعہ کی شکایت پر پولیس نے عدالت سے مقدمہ درج کرنے کی اجازت طلب کی، اور منظوری کے بعد بی این ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس جاری کیا جائے گا۔