مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو (ویڈیو)

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت وہاں اب خواتین کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے، جسے وہ سر انجام دینا چاہتی ہوں جب کہ کچھ سال قبل تک خواتین کو سر اور چہرہ نہ ڈھانپنے پر بھی سزائیں دی جاتی تھیں۔

ریاض: اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں خاتون ماڈلز نے نیم عریاں ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کیا۔

متعلقہ خبریں
حج کے دوران لاپتہ عازمین کی تلاش جاری
سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودیہ میں ہونے والے ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے نیم عریاں سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔

خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے اور تمام ماڈلس کے ملبوسات ایک ہی لباس پر مشتمل تھے اور ماڈلز کے جسم کے متعدد حصے عریاں تھے۔

پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ماڈلز نے جسم کے مختلف حصوں کو ظاہر کرتے ہوئے مردوں کے سامنے بھی جلوے بکھیرے۔ اگرچہ سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، تاہم وہاں گزشتہ چند سال سے فیشن شوز سمیت فلمی میلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت وہاں اب خواتین کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے، جسے وہ سر انجام دینا چاہتی ہوں، جبکہ کچھ سال قبل تک خواتین کو سر اور چہرہ نہ ڈھانپنے پر بھی سزائیں دی جاتی تھیں۔

سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے دن کیا گیا اور اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک میں خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w