دہلی

عام آدمی پارٹی قائدین بی جے پی دفتر جائیں گے، مودی جی جسے چاہو گرفتار کرلو: اروند کجریوال (ویڈیو)

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ اور عام آدمی پارٹی کے دیگر قائدین 19 مئی کو بی جے پی ہیڈکوارٹرس جائیں گے تاکہ وزیراعظم جسے چاہیں جیل بھیج دیں۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہفتہ کے دن کہا کہ وہ اور عام آدمی پارٹی کے دیگر قائدین 19 مئی کو بی جے پی ہیڈکوارٹرس جائیں گے تاکہ وزیراعظم جسے چاہیں جیل بھیج دیں۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
بی جے پی مہیلا کی ریالی
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار

کجریوال نے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سواتی ملیوال پر مبینہ حملہ کے سلسلہ میں اپنے پی اے ببھو کمار کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور دہلی کے وزرا آتشی اور سوربھ بھاردواج کو بھی جیل بھیج دے گی۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے زور دے کر کہا کہ قائدین کو جیل بھیج کر ان کی پارٹی کو کچلا نہیں جاسکتا۔ کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ منیش سسوڈیہ‘ سریندر جین اور سنجے سنگھ جیسے عام آدمی پارٹی قائدین کو جیل بھیجنے کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کے ساتھ کل دوپہر بی جے پی آفس جاؤں گا تاکہ وزیراعظم جسے چاہیں جیل بھیج دیں۔ کجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک آئیڈیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے جتنے قائدین کو چاہیں جیل بھیج دیں‘ ملک 100 گنا زائد قائدین پیدا کرے گا۔

عام آدمی پارٹی کی ”غلطی“ یہ ہے کہ اس کی حکومت نے دہلی میں اچھے اسکول تعمیر کئے‘ محلہ کلینکس کھولے‘ علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی اور 24 گھنٹے مفت برقی کی سربراہی یقینی بنائی جو بی جے پی نہیں کرسکی۔ کجریوال کو لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کے ایک دن بعد 2جون کو تہاڑ جیل واپس جانا ہے۔

a3w
a3w