تلنگانہ
تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے پنچایت انتخابات۔ نامزدگیوں کی آخری تاریخ ختم ہوگئی
3 دسمبر تک امیدواروں کو اپنی نامزدگیاں واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد مقابلہ میں موجود سرپنچ امیدواروں اور وارڈ ممبر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے پنچایت انتخابات کے لئے نامزدگیوں کی آخری تاریخ آج شام کے ساتھ ختم ہوگئی۔ نامزدگیوں کی جانچ کے لئے انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
حکام نامزدگیوں کی جانچ کرکے درست امیدواروں کی فہرست تیار کریں گے۔ مسترد نامزدگیوں پر امیدواروں کو سب کلکٹر کے سامنے اپیل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
3 دسمبر تک امیدواروں کو اپنی نامزدگیاں واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد مقابلہ میں موجود سرپنچ امیدواروں اور وارڈ ممبر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق اس مرحلہ میں 4,236 سرپنچ اور 37,440 وارڈ ممبران کے عہدوں کے لئے انتخابات منعقد ہوں گے۔