حیدرآباد

حیدرآباد سے دہلی جانے والی فلائٹ کی روانگی میں تاخیر، مسافرین اسٹاف سے الجھ پڑے

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 5 بجے دہلی جانے والی پرواز میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے مسافرین کو انتظارکرناپڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے دہلی جانے والے طیارہ کی روانگی میں ہوئی تاخیر پر مسافرین نے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر احتجاج کیا اور ایرلائنس کے عہدیداروں سے الجھ پڑے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح 5 بجے دہلی جانے والی پرواز میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے مسافرین کو انتظارکرناپڑا۔

مسافرین نے ایرلائن کے اسٹاف سے بحث وتکرارشروع کردی۔ انہوں نے کہاکہ پیشگی طورپرتاخیر سے روانگی کی اطلاع نہیں دی گئی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دہلی جانے کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کیا جائے۔ وہاں موجود سی آئی ایس ایف کے ملازمین نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مسافروں کے جذبات کوسردکیا۔