امریکہ و کینیڈا

فلوریڈا گورنر نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کیا

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اتوار کو کہا کہ ریاست فلوریڈا سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی اپنی تحقیقات کرے گی۔

واشنگٹن: فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اتوار کو کہا کہ ریاست فلوریڈا سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی اپنی تحقیقات کرے گی۔

اس سے قبل اتوار کو امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹوں نے فلوریڈا کے ایک گولف کورس میں ٹرمپ سے 300 سے 500 گز دور ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے واقعے کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا۔

ڈی سینٹیس نے ‘ایکس’ پر کہا، "ریاست فلوریڈا ٹرمپ انٹرنیشنل گولف کلب میں قتل کی کوشش کے سلسلے میں اپنی تحقیقات کرے گی۔”

ڈی سینٹیس نے کہا کہ لوگ مبینہ قاتل کے بارے میں حقیقت جاننے کے مستحق ہیں اور وہ کیسے سابق صدر اور موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار کے 500 گز کے دائرے میں پہنچنے میں کامیاب ہو سکا۔

امریکی کانگریس رکن مارجوری ٹیلر گرین نے مبینہ قاتل کی شناخت ریان ویزلی روتھ کے نام سے کی ہے، حالانکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشتبہ شخص کی شناخت کی عوامی سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل جولائی میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں ٹرمپ قتل کی کوشش میں بھی بچ گئے تھے۔