حیدرآباد

کنچہ گچی باؤلی میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی شکایت،سپریم کورٹ کی کمیٹی نے اراضی کا معائنہ کیا

اس مقصد کے لیے ماحولیاتی اور جنگلاتی امور کی بااختیار کمیٹی کے چیئرمین سدھانت داس دیگر تین ارکان کے ساتھ کل شام قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ مرکزی بااختیار کمیٹی نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی اراضی کا معائنہ کیا۔گچّی باؤلی میں واقع 400 ایکڑ اراضی کے معاملہ میں کانگریس حکومت پر سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس مسئلہ پر عدالت عظمی نے کمیٹی کو موقع پر جا کر حالات کا جائزہ لینے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

اس مقصد کے لیے ماحولیاتی اور جنگلاتی امور کی بااختیار کمیٹی کے چیئرمین سدھانت داس دیگر تین ارکان کے ساتھ کل شام قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے۔

 آج صبح 10 بجے کمیٹی نے گچّی باؤلی میں واقع حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پہنچ کراراضی کامعائنہ کیا اور موجودہ حالات کا مطالعہ کیا۔ کنچاگچی باولی کی اس اراضی پر بڑے پیمانے پر ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

 اپنے دورہ کے دوران، کمیٹی نے حکام، طلبہ تنظیموں، این جی اوز اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کی۔ فیلڈ دورے کے دوران اعلیٰ حکام نے بھی کمیٹی کے اراکین کا ساتھ دیا۔یہ معائنہ سپریم کورٹ کی جانب سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور ترقی کے نام پر وسیع سبزہ زار کی تباہی پر سخت مشاہدات کے بعد کیا جا رہا ہے۔

 کمیٹی براہ راست سپریم کورٹ کی نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ جمعہ کو، یہ کمیٹی ان این جی اوز، طلبہ تنظیموں اور دیگر فریقین کی نمائندگی کی سماعت کرے گی جنہوں نے اس مقام پر ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، کمیٹی 16 اپریل سے قبل اپنی رپورٹ پیش کرے گی جو کنچا گچی باؤلی اراضی کے مستقبل کے فیصلے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔