حیدرآباد

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

بارش خاص طور پر میاں پور، مدینہ گوڑہ، چندانگر، لنگم پلی، کونڈاپور، گچی باولی، مادھا پور، کوکٹ پلی، میڑچل، دندگل، گنڈی میسمہ، بہادر پلی اور گگلا پور جیسے علاقوں میں ہوئی۔

حیدرآباد: ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے کئی علاقوں میں جمعرات کی دوپہر زوردار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ شدید گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں کو بڑی راحت ملی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد درجہ حرارت میں خاصا اضافہ ہو گیا تھا۔ تاہم آج کے دن سورج کی تپش میں کمی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

بارش خاص طور پر میاں پور، مدینہ گوڑہ، چندانگر، لنگم پلی، کونڈاپور، گچی باولی، مادھا پور، کوکٹ پلی، میڑچل، دندگل، گنڈی میسمہ، بہادر پلی اور گگلا پور جیسے علاقوں میں ہوئی۔

شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑا اور مقامی افراد کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آئیں۔ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متعلقہ حکام مرمت اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔