حیدرآباد

فوڈ سیفٹی ونگ کے عہدیداروں نے شہر حیدرآباد کی مختلف مارکٹس کا معائنہ کیا

معائنوں کے دوران فوڈ سیفٹی افسران نے 455 سبزی و پھل فروشوں سے بات چیت کی اور انہیں بنیادی حفظان صحت کے اصولوں، ایف ایس ایس اے آئی رجسٹریشن کی اہمیت، سبزیوں اور پھلوں کی درجہ بندی اور کچرے کو صحیح طریقہ سے تلف کرنے کے بارے میں بیداری فراہم کی۔

حیدرآباد: ہفتہ واری خصوصی مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ونگ کے عہدیداروں نے شہرحیدرآباد کی کشائی گوڑہ سبزی منڈی، سرور نگر رعیتو بازار، ونستھلی پورم سبزی و پھل منڈی، مادنا پیٹ منڈی، میر عالم منڈی، اویسی سبزی منڈی، معظم جاہی مارکٹ، مونڈا مارکٹ، صنعت نگر سبزی منڈی، خیریت آباد سبزی منڈی، مہدی پٹنم رعیتو بازار، لنگم پلی مارکٹ، پٹن چیرو زرعی منڈی، جے این ٹی یو رعیتو بازار، شاہ پور نگر فروٹ مارکٹ، بولارم مارکٹ، ملکاجگری فروٹ مارکٹ اور مٹوگوڑہ سبزی منڈی کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ڈبیر پورہ میں 2 کوئنٹل باسی گوشت ضبط، ایک شخص گرفتار
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

معائنوں کے دوران فوڈ سیفٹی افسران نے 455 سبزی و پھل فروشوں سے بات چیت کی اور انہیں بنیادی حفظان صحت کے اصولوں، ایف ایس ایس اے آئی رجسٹریشن کی اہمیت، سبزیوں اور پھلوں کی درجہ بندی اور کچرے کو صحیح طریقہ سے تلف کرنے کے بارے میں بیداری فراہم کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر تاجروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ حفظان صحت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء فراہم کی جاسکیں۔