تلنگانہ
تلنگانہ کانگریس میں اختلافات، 25 ڈی سی سی صدور نے پارٹی قیادت سے شکایت کی
اس سلسلے میں 25 ڈی سی سی صدور نے حیدرآباد کے ایک خانگی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں انہوں نے شکایت کی کہ عہدوں پر تقرری کے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے انہیں مناسب اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے 25 ضلعی صدور (ڈی سی سی) نے اپنے اضلاع میں وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے مناسب عزت و احترام نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
اس سلسلے میں 25 ڈی سی سی صدور نے حیدرآباد کے ایک خانگی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں انہوں نے شکایت کی کہ عہدوں پر تقرری کے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے انہیں مناسب اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنیادی پروٹوکول تک کا خیال نہیں رکھا جا رہا، جس سے ضلعی سطح پر پارٹی ذمہ داروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
ڈی سی سی صدور نے فورم کی جانب سے پارٹی انچارج سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی شکایات پیش کیں اور اس معاملے میں قیادت کی توجہ مبذول کروائی۔ اس پیش رفت سے تلنگانہ کانگریس کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر سامنے آئے ہیں۔