جرائم و حادثات

ایک ہزار کے بدلے تین ہزار دینے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں کو قتل کر خود کشی کرلی

ایک ہزارروپئے دینے پر تین ہزارروپئے واپس کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے زائد رقم دینے میں ناکام شخص نے اپنے تین بچوں کے قتل کے بعد خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: ایک ہزارروپئے دینے پر تین ہزارروپئے واپس کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے زائد رقم دینے میں ناکام شخص نے اپنے تین بچوں کے قتل کے بعد خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے ٹنگوٹورو میں پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت35سالہ روی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس نے منی اسکیم کے نام پر قریبی مواضعات میں رہنے والوں سے رقم وصول کی۔ا س اسکیم کے ذریعہ روی نے کئی افرادسے یہ کہہ کر رقم اکٹھی کی کہ وہ تین ہزار روپے فی ہزار روپئے پر 58دنوں میں دے گا۔

اس طرح ا س نے تقریبا پانچ لاکھ روپئے کی رقم جمع کرلی۔زائد رقم کی فراہمی کیلئے دباو پر رقم کی فراہمی میں ناکامی پر روی نے خودکشی کرلی۔

اس کو کئی معاشی مسائل بھی تھے جس پر اس نے مایوسی کے عالم میں اپنے تین بچوں کا قتل کردیا اور پھر درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔