مشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ میں خاتون کو ہراساں کرنے والا غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی پولیس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے کمیونٹی سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے تعاون سے، ایک غیر ملکی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی پولیس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے کمیونٹی سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے تعاون سے، ایک غیر ملکی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی


سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک کیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔


پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام ضروری قانونی ضابطے مکمل کر لیے گئے ہیں اور اسے مزید تحقیقات و قانونی چارہ جوئی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


سعودی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی ہراسانی یا اخلاقی جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔