تلنگانہ

بھدراچلم کی سابق ایم ایل اے و بی جے پی لیڈر ستیہ وتی چل بسیں

بھدراچلم کی سابق ایم ایل اے و بی جے پی لیڈر ستیہ وتی آج صبح چل بسیں۔

حیدرآباد: بھدراچلم کی سابق ایم ایل اے و بی جے پی لیڈر ستیہ وتی آج صبح چل بسیں۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ان کے ارکان خاندان کے مطابق بھدراچلم میں ستیہ وتی نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طبی امداد کے لیے خصوصی ایمبولینس میں اسپتال لے جایا جا رہا تھاکہ ان کی موت ہوگئی۔

ستیہ وتی 2009 سے 2014 تک کانگریس رکن اسمبلی رہیں۔ 2014 اور 2018 میں بی جے پی امیدوار کے طور پرانہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم انہیں شکست ہوئی۔

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار، کھمم کے ایم پی ناماناگیشور راؤ، محبوب ایم پی کویتا، راجیہ سبھا رکن گایتری روی اور بھدراچلم کے ایم ایل اے ویرایا نے ستیہ وتی کی موت پر ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔