حیدرآباد

منشیات کی روک تھام کے اقدامات، پولیس نے ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں تلاشی لی

تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے تلنگانہ پولیس کی کوششوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے تلنگانہ پولیس کی کوششوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

اسی کے حصہ کے طورپر کل شب ساوتھ ایسٹ زون کی ڈی سی پی جانکی دھرماوت کی قیادت میں شہرحیدرآباد کی چادرگھاٹ اور دبیرپورہ پولیس نے ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اچانک تلاشی لی۔

کل شب چلائی گئی اس مہم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانکی دھرماوت نے اس کومعمول کی تلاشی قراردیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا اصل مقصد گانجہ اور دیگر منشیات کی اشیا کی منتقلی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ منشیات کے بارے میں اطلاع مقامی پولیس یا پھر 100نمبر ڈائل کرتے ہوئے دی جائے۔

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک ریاست کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔